15 فروری 2014 - 20:30
بحرین میں عوامی جدوجہد پر تاکید

بحرین کے ایک سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی جانب سے گذشتہ تین برسوں کے دوران عوام پر روا رکھے جانے والے مظالم کے باوجود بحرین میں عوامی انقلابی تحریک کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک کے عوام اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر موجود ہیں۔

ابنا: بحرین کے ایک سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی جانب سے گذشتہ تین برسوں کے دوران عوام پر روا رکھے جانے والے مظالم کے باوجود بحرین میں عوامی انقلابی تحریک کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک کے عوام اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر موجود ہیں۔بحرین کے سیاسی رہنما "ابراھیم مدھون" نے ہمارے عربی سرویس کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ بحرین کی آل خلیفہ کی استبدادی حکومت اپنے تمام تر غیر روائتی حربوں کے باوجود عوام کے انقلاب کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور اس ملک کے عوام بدستور اپنے مطالبات پر اصرار کررہے ہیں۔ بحرین کے اس سیاسی رہنما نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت نے اپنے ملک کے عوام کو کچلنے کے لئے سعودی عرب سے کرایہ کی فورس بلائی لیکن ان سیکیورٹی فورسیر کے تمام تر ظلم و ستم کے باوجود بحرین کے عوام نے بھرپور مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔جناب"ابراھیم مدھون"نےکہا کہ ان تین برسوں میں بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے ، علماء کو گرفتار کیا چادر و چار دیواری کے تقدس کو پائیمال کیااوربحرین کے عوام کو قتل کیاہے۔

.......

/169